حیدرآباد۔21۔مارچ (اعتماد نیوز)سیما آندھرا میں آج سے سریکا کولم ضلع سے
کانگریس کے بس یاترا کا آغاز ہوچکا ہے جس میں مرکزی وزیر چرنجیوی اور سیما
آندھرا کے صدر پردیش رگھو ویرا ریڈی سابق ریاستی وزیر فینانس آنم رام
نارائن ریڈی کے بشمول کئی قائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پر سیما آندھرا
کے صدر پردیش رگھو ویرا ریڈی نے کہا کہ سیما آندھرا میں ریاست کی تقسیم کے
بعد بڑے پیمانہ پر صنعتیں قائم کی جائینگی۔ اور سریکا کولم ضلع کو مزید
ترقی دی جاءئیگی۔مرکزی وزیر چرنجیوی نے کہا کہ کانگریس کے کرکنوں کی بڑی
تعداد کانگریس سے وابستہ ہے۔